Articles

پیٹ سے چربی کیسے ختم کی جائے؟؟؟

موٹاپا خاص طور پر پیٹ کی چربی انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔جو کہ وزن کے بھڑنے میں کلیدی قردار ادا کرتی ہے اور موٹاپے کی اصل وجہ قرار دی گئی ہے، موٹاپا بیماریوں کی جڑ مانا جاتا ہے،خاص طور پر ہائی بلڈ پریشر،شوگر اور دل کی بیماریاں موٹاپے کی وجہ سے ہو سکتی ہیں۔ان بیماریوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ پیٹ کی چربی کو کم کیا جائے اور اس سے بچنے کا بہترین ذریعہ ایکسرسائز اور مناسب خوراک ہے۔ یوگا آسن اپنا کر پیٹ کی چربی کو کم کیا جاسکتا ہے۔

اُٹن پڈآسن(Uttanpadasan):
اُٹن پڈ پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئے بہترین آسن ہے جو موٹاپے کو بھی کم کرتاہے۔ یہ گیس اور نظامِ انہظام کو درست کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ زمین پر کمر کے بل لیٹ جائیں،سر سیدھا اور بازو زمین پر جسم کے قریب رکھیں۔سانس کھینچتے ہوئے ٹانگیں اوپر کی طرف ایسے اُٹھائیں کہ دونوں پاؤں کے ایڑیاں جڑی ہوئی ہوں اور گھٹنوں میں خم نہ ہو۔پانچ سے دس سیکنڈ تک اس پوزیشن میں رہیں۔اس کے بعد سانس چھوڑتے ہوئے ٹانگیں واپس نیچے لیتے آئیں۔ کمر درد کے مریض اس آسن کو باری باری ایک ٹانگ کے ساتھ کریں۔
دھنرآسن(Dhanurasana):

زمین پر پیٹ کے بل لیٹ جائیں۔سیدھے ہاتھ سے سیدھا پاؤں اور الٹے ہاتھ سے الٹا پاؤں پکڑ لیں۔اب سانس لیتے ہوئے اپنے پاؤں کو ہاتھوں سے اوپر اُٹھانا شروع کریں کہ آپ کے گھٹنے زمین سے اُٹھنا شروع ہوجائیں اور آپ کا جسم انگلش کے حرف U کی طرح مڑناشروع ہوجائے،اس دوران سر اور سینہ کو بھی زمین سے اوپر اُٹھا لیں۔ اس سے جسم کا سارا وزن پیٹ پر آجائے گا اس پوزیشن میں پندرہ سے بیس سیکنڈ تک رہیں اس دوران نارمل طریقے سے سانس لیتے رہیں اور آہستہ آہستہ پہلے والی پوزیشن پر آجائیں۔

ناؤک آسن(Naukasan):
زمین پر سیدھا لیٹ جائیں اور اپنے ہاتھ اپنی رانوں پر رکھ لیں۔سانس لیتے ہوئے اپنا سر، ہاتھ،ٹانگیں اور جسم کو ایسے اُوپر اٹھاتے چلے جائیں کہ جسم کا سارا وزن آپ کے ہپ پر آجائے۔اس پوزیشن پر اپنا کنٹرول اور توازن برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔پندرہ سے بیس سیکنڈ تک ایسے رہنے کے بعد سانس چھوڑتے ہوئے لیٹنے والی پوزیشن میں آجائیں۔ یہ آسن کرنے سے آپ کے پیٹ کی فالتو چربی کم ہوتی ہے،دل اور پھیپھڑوں کو زیادہ آکسیجن ملتی ہے،لبلبے،انتڑیوں اور پیٹ کیلئے انتہائی مفید ہے۔

پون مکت آسن(Pawanmukt):
یہ آسن پیٹ کی چربی،پیٹ کی گیس اور سینے کی جلن کے لئے بہت مفید ہے۔ زمین پر لیٹ جائیں اورسامنے دیکھیں۔ٹانگیں سیدھی اور دونوں ہاتھ زمین پر ایسے ہوں کہ جسم کو چھو رہے ہوں۔ اب سانس لیتے ہوئے اپنے ایک گھٹنے کو اپنے دونوں ہاتھوں سے پکڑکر موڑیئے اور اپنے سینے کے ساتھ لگائیں،اپنے ناک کو اپنے گھٹنے کیساتھ لگانے کی کوشش کریں، اس پوزیشن میں چار سے پانچ سیکنڈ تک رہیں اس دوران سانس نہ لیں۔اب سانس چھوڑتے ہوئے اپنی ٹانگ کو واپس نیچے لے جائیں۔ایسا ہی دوسری ٹانگ کے ساتھ کریں اور پھر دونوں گھٹنوں کو موڑتے ہوئے اوپر لے جائیں اور دونوں گھٹنے اپنے سینے کے ساتھ چار سے پانچ سیکنڈ تک رکھیں۔ اس آسن کایہ ایک سیٹ ہو گا۔ یہ آسن چربی کم کرنے،پیٹ،لبلبے اور انتڑیوں کے لئے بہت مفید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button