Articles

السی کے بیج


فوائد اور غذائیت


کیا آپ بڑھتے کولیسٹرول سے پریشان ہیں؟یا کھانے کے تیل کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟جو صحت کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہو رہا ہے؟ کیا کھانے کے ذائقے پر آپ کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کرنا چاہتے؟ اگر آپ ان تمام مسائل کا حل تلاش کررہے ہیں تواس پریشانی کا آسان حل موجود ہے، ایک ایسا حل جو آپ کے دل کے لئے خطرناک نہیں ہے،جس میں کولیسٹرول انتہائی کم ہے اور سب سے بڑھ کر یہ آپ کے کھانے کے ذائقہ کو بھی تبدیل نہیں کرتا۔ یہ راز السی کے آئل میں چھپا ہے۔السی کے بیج کا تیل اومیگا3سے بھرپور آئل ہے جو کہ عام طور پر مچھلی کے تیل میں پاتا جاتا ہے۔ اس کے برعکس عام کھانے کے تیل میں اومیگا 6ہوتا ہے جو کہ جانوروں کی چربی اور اکثر سبزیوں سے حاصل کئے گئے تیل میں پایا جاتاہے جن میں مکئی،سورج مکھی اور مونگ پھلی کے تیل شامل ہیں۔ جبکہ اومیگا 3میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ سوزش کو کم کرتے ہیں دمہ،آدھے سر کے درد،سردرد،ہڈیوں کے کمزور ہونے اور جوڑوں کے درد سے بچاتاہے۔السی کے بیج کا تیل ذیابیطس میں بھی بہت مفید ہوتا ہے۔ اس کے فوائد یہاں نہیں ختم ہوتے۔ السی کے بیجوں اور اس کے تیل کے فوائد اور ان کی غذائیت کے بارے میں جاننے کے لئے آپ کو باقی آرٹیکل بھی پڑھنا پڑھے گا۔
تاریخی پس منظر:
السی کے بیج پتھر کے زمانے سے انسانی تاریخ کا حصہ ہیں مگر اس کا استعمال جو ریکارڈ میں آیا وہ قدیم یونان سے ملتا ہے۔قدیم یونان اور رومن السی کے بیج کے فوائد سے متعارف تھے۔رومی سلطنت کے بعد السی کی کاشت میں واضع کمی واقع ہوئی۔یورپ میں السی کو دوبارہ متعارف کرانے میں اُس وقت کے شہنشاہ شارلیمین کا کردار قابل تعریف ہے۔کہتے ہیں کہ شہنشاہ السی کے مختلف فوائد اور استعمال سے بہت اچھی طرح واقف تھا۔ السی کو پسند بھی بہت کرتا تھااسی وجہ سے اُس نے اپنی سلطنت میں اس کے استعمال اور کاشت پرایک قانون بنا رکھا تھا۔موجودہ دور میں اس کا استعمال یورپ میں سترھویں صدی اور امریکہ میں نئی آبادیاں بننے کے بعد شروع ہوا۔یورپ کے بعد چین اور برصغیر پاک و ہند میں بھی اس کی کاشت شروع ہو گئی تھی،آج کینیڈا دنیا میں سب سے زیادہ السی کے بیج کاشت کرنے والاملک ہے۔
السی کے بیجوں کے فوائد:
) السی کے بیجوں میں موجود اومیگا 3 سوزش کو کم کرتے ہیں دمہ،آدھے سر کے درد،سردرد،ہڈیوں کے کمزور ہونے اور جوڑوں کے درد سے بچاتاہے۔
)السی کے بیجوں میں موجودالفالینولینک ایسڈ جو کہ اومیگا 3 فیٹ (FAT)ہے جو کہ عام طور پر مچھلی کے تیل میں ہوتا اس کو مچھلی کے تیل کا نعم البدل بناتا ہے۔
) اس میں موجود اومیگا 3ہڈیوں کے بیماریوں میں بہت مفید ہے۔
)اومیگا3 جسم میں خون کے لوتھڑے بننے سے روکتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے اور دل کی دوسری بیماریوں سے بچاتا ہے۔
)اومیگا 3جسم میں ایسی تبدیل لاتا ہے جو بعد میں ذیابیطس کے مریضوں میں انسولین کی افادیت بہتر ہوتی ہے۔
)تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وہ لوگ جو اومیگا3 کا استعمال زیادہ کرتے ہیں جو کہ السی کے بیجوں میں وافر مقدارمیں پایا جاتا ہے ایسے لوگو ں کا بلڈپریشر اُن لوگو ں کے مقابلے میں جو اس کا استعمال نہیں کرتے نارمل رہتا ہے۔
)السی کا باقاعدہ استعمال LDL کولیسٹرول کو کم کرتاہے۔
)تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ السی کے باقاعدہ استعمال سے مردوں میں Prostrate Tumor کے خطرہ کو یکسر ختم کردیتا ہے۔
)السی کے بیجوں میں Lignansبہت زیادہ ہوتا ہے اور تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اس کی خوراک میں موجودگی عورتوں کو چھاتی کے کینسر سے بچاتی ہے۔
)اومیگا 3کا زیادہ استعمال ڈرائی آئی سینڈروم کے خطرہ کو کم کرتا ہے۔
165گرام السی کے بیج میں موجودغذائیت
بہترین فوائد حاصل کرنے کے لیے السی کے بیجوں کو اپنی روزمرہ کی خواراک میں استعمال کریں، اس کے لیے آپ السی کے مزے دار میٹھے لڈو بنا کر بھی رکھ سکتے ہیں ہر کھانے کے بعد میٹھے کے طور پر السی کے بنے لڈو کھائیں ان کو بنانے کے مختلف طریقہ کار آپ مل سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button